ایک نیوز: راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے ۔
رپورٹ کے مطابق امتحانات کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر تیاریاں مکمل کی گئی ہے،راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 196 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔اٹک میں 33، چکوال میں 40، جہلم میں 26 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔راولپنڈی میں 47 جبکہ لوکل سطح پر 50 امتحانی مراکز قائم کئے گئےہیں۔
کمشنر راولپنڈی نےہدایت کی ہے کہ امتحانی مراکز میں مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اورنقل مافیا کے خلاف ویجیلنس کمیٹی اور اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیا جائے۔کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے۔