آڈیولیک کیس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کےبیٹے کی قومی اسمبلی میں طلبی

May 12, 2023 | 12:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک اور سپریم کورٹ کو ریکارڈ دینے کامعاملہ،کمیٹی نے ایف آئی اے کی جانب سے آڈیو کی فرانذک کے بعد نجم ثاقب کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلم بھوتانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔کمیٹی نے ایف آئی اے کی جانب سے آڈیو کی فرانذک کے بعد نجم ثاقب کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی وزارت قانون کی رائے سے مشروط کر لی۔ خصوصی کمیٹی نے وزارت قانون کو سپریم کورٹ رجسٹرار طلبی پر اپنی رائے دینے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی قانونی معاملہ ہے، وزارت قانون کی رائے کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا چاہتے،پیر کو وزارت قانون کی رائے آنے پر دوبارہ کمیٹی غور کرے گی۔

اسلم بھوتانی کا مزید کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی تحقیقات کی فرانزک کے لئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فرانزک رپورٹ سے آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتہ چلے گا۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 24مئی طلب کر لیا ہے۔  آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے آڈیو پر اپنی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرے گی۔

مزیدخبریں