جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

May 12, 2023 | 12:39 PM

Hasan Moavia

پی این ای :   جسٹس مسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  گورنر ہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں جسٹس مسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عہدے کا حلف لیا. سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے قائمقام چیف جسٹس مسرت ہلالی کی مستقل بنیادوں پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا.

گورنر حاجی غلام علی، نگران وزیراعلی محمد اعظم خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

مزیدخبریں