ایک نیوز:کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 50 کارکنان کو 14 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور کے لیٹ آنے پر سماعت تاخیر سے شروع ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے 50 کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دیا ۔
ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ کینٹ میں مقدمہ درج ہے ،ملزمان پر جلاو گھیراو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کا الزام ہے ۔ملزمان میں فرحان بخاری ,رئیس احمد, محمد اسلم ،محمد نعیم,خضر عباس ،فیصل سعید ,حسن عزیز ،محمد یار, شکیل مصطفی ،محمد شعیب ،محمد کاشف,عائشہ علی بھتہ سمیت 50 کارکنان کو پیش کیا گیا ۔خاتون ملزمہ عائشہ علی بھٹہ کو لیڈی پولیس کے ساتھ پیش کیا گیا