درد دل رکھنے والے محسن نقوی کا بڑا حکم، شوہر کے انتقال پر گرفتار اہلیہ رہا

May 12, 2023 | 12:04 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بڑا حکم جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لبرٹی مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کے خاوند کا انتقال ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر نگران پنجاب حکومت نے خاتون اور ان کی 2 بیٹیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خاتون اور بیٹیوں کو قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے رہا کرنے کی ہدایت کردی۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضروری کارروائی مکمل کرکے خاتون اور بیٹیوں کو آج ہی رہا کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں