پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، مزید 2 رہنما گرفتار

May 12, 2023 | 12:02 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، فضل سائی اور بلال بسرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں  کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،،پولیس نے  افضل سائی اور بلال بسرا کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا تھا۔ وفاقی پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے گھر پر چھاپا مار کر انہیں اپنے ساتھ لے گئی جبکہ انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس اس وقت تک ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائش گاہ پر موجود رہی تھی جب تک وہ گرفتار نہیں ہو سکی تھی، شیریں مزاری پولیس کے چھاپے کے دوران گھر میں موجود تھیں۔

پولیس چھاپے کے دوران خواتین اہلکار بھی موجود تھیں، کارروائی میں 20 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اور شیریں مزاری کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں