ٹوئٹر کی نئی سی ای او کون؟

ٹوئٹر کی نئی سی ای او کون؟

ایک نیوز:ایلون مسک کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مل گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹ میں نام لیے بغیر ایلون مسک خوشخبری سنائی اور کہاکہ آئندہ چھ ہفتوں میں وہ چارج سنبھال لیں گی۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ وہ چیف ٹیکنالوجی کی حیثیت سے سافٹ وئیر اورسسٹم آپریشن دیکھیں گے۔ کام کاسٹ این بی سی یونیورسل کی ایگزیکٹیو لِنڈا یکرینو کی ٹوئٹر کے چیف ایگزیٹیو کے عہدے کے لیے بات چیت چل رہی تھی۔
ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ اعلان کرتے ہوئے پُرجوش ہوں کہ میں نے ایکس ٹوئٹر کے لیے ایک نئی سی ای او کو رکھ لیا ہے۔ وہ چھ ہفتوں میں کام شروع کریں گی۔‘

سیلیکون ویلی کے ایگزیکٹیو اور ایک ہالی وڈ کے ایک سابق ایگزیکٹیو کے مطابق لِنڈا یکرینو کو ٹوئٹر چلانے کے لیے چنا جا سکتا ہے۔  یکرینو جو این بی سی یونیورسل کی ایڈورٹائزنگ سیلز ایگزیکٹیو ہیں، گزشتہ ماہ میامی میں ایک کانفرنس کے دوران ایلون مسک کا انٹرویو کیا تھا۔
یکرینو کا جانا این بی سی یونیورسل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا کیونکہ کمپنی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ این بی سی یونیورسل کے سی ای او جیف شیل نوکری چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے خلاف کمپنی میں ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلقات رکھنے پر تحقیقات کا آغاز ہوا ہے۔ ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر میں کافی تبدیلیاں متعارف کی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے تمام اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک واپس لے لیے تھے۔

گزشتہ برس ایلون نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر کا خریدا اورکہا تھا کہ انہیں جب کوئی بے وقوف ملا تو وہ چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔