پاکستان کی معاشی صورتحال پر آئی ایم ایف نےاہم بیان جاری کر دیا

May 12, 2023 | 11:31 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کیلئے ادائیگیوں کی ضرورت ہے ، سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک ست فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے ، 9 ویں جائزہ کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافہ فنڈنگ کی ضرورت ہے ، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

مزیدخبریں