ایک نیوز: پشاور میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، 120 گرام روٹی 30 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی کے باعث قیمت میں اضافہ ہو اہے۔ایک ماہ میں 80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 2ہزار 800روپے اضافہ ہوا ہے، 12ہزار 7 سو روپے میں ملنے والی 80کلو آٹے کی بوری 15ہزار 5سو تک جاپہنچی ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن کے مطابق وزن اور نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ نہیں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔