عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

May 12, 2023 | 11:04 AM

ایک نیوز: پنجاب حکومت اور وفاق نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ہیں۔ حکومت نے 4 مئی 2023 تک کے درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق عمران خان پر اسلام آباد میں 29 جبکہ پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں، لاہور میں درج دو مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے جبکہ پنجاب میں درج2 مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف 121 مقدمات کی کارروائی روکنے کی درخواستوں پر حکومت سے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان بے گناہ ہیں تو پولیس انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرے اگر قصوروار ہیں تو ان کا چالان کریں۔

مزیدخبریں