ایک نیوز: نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کہا کہ ایشیاکپ کیلئے بھارت کو پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش سمیت ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کیا لیکن بی سی سی آئی بضد ہے، انہوں نے اپنے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کرلیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیاکپ کیلئے جو ہائبرڈ ماڈل ہوگا وہی ورلڈکپ کیلئےہوگا کیونکہ ہماری حکومت ہمیں بھارت میں جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی۔ جس طرح بھارتی ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں، اسی طرح پاکستان کو بھی بھارت میں ہیں۔
اگر ایشیاکپ کیلئے بھارت ہائبرڈ ماڈل پر مان جاتا ہے تو ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز بنگلہ دیش یا جہاں بی سی سی آئی اور آئی سی سی سمجھتے ہیں وہاں کھیلنے کو تیار ہوجائے گا لیکن بھارت میں کھیلنا مشکل ہے۔ نجم سیٹھی کے بیان پر بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی چراغ پَا ہوگیا ہے اور رپورٹس چلائی جارہی ہیں کہ آئی سی سی گرین شرٹس کے ورلڈکپ بھارت میں نہ کھیلنے پر پابندی بھی عائد کرسکی ہے۔