ایک نیوز: امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے کہا کہ پاکستان میں جاری پریشان کن حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں،کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
باب مینڈیز نے عوام کے لیے انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنا پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول انفارمیشن تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتا ہے۔