امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑاہوگیا

 امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑاہوگیا
کیپشن: ڈالر کی قدر میں اچانک بڑی کمی،روپیہ بحال ہونے لگا

ایک نیوز :غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر کی قیمت میں حیران کن حد تک بڑی کمی ریکارڈ،ڈالرکی قدر5فیصد گرگئی،روپیہ مزید تگڑاہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں تقریباً 18 روپے کے قریب اضافہ دیکھا گیا تھا۔تاہم رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر5 فیصد گر گئی ہے۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 13روپے85 پیسےکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اور نئی قیمت ڈالر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہو کر 294 روپے پر آ گیا۔

واضح رہے کہ ترسیلات زر کی آمد میں ماہوار بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی اور اگلے چند ہفتوں میں آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ کے امکانات معدوم ہونے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل بڑھ رہی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 89پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 270پر آ گیا ہے۔

 گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔