ایک نیوز: اٹلی کے شہر سارڈینیا میں پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولش میئر ہوٹل کی چوتھی منزل پر اپنے کمرے کی کھڑکی میں بیٹھے تھے کہ اچانک اپنا توازن کھونے کے باعث نیچے آگرے اور ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے44 سالہ میئر ریڈوزلا گرزیگورز پولش وفد کے ساتھ اٹلی میں سارڈینیا کے ایک گاؤں کی گلیاری کے دورہ پر موجود تھے۔