امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

May 12, 2023 | 09:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور عالمی معیشت پر اس کے سنگین نتائج پیدا ہوں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کی معیشت گراوٹ کا شکار ہوئی تو عالمی شرح نمو پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو علاقائی بینکوں سمیت امریکی بینکنگ سیکٹر میں نئی کمزوریوں پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور یہ زیادہ شرح سود کے ماحول میں ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں سامنے آسکتی ہیں۔آئی ایم ایف فوری طور پر امریکی معیشت کی خطرناک صورتحال کا اندازہ نہیں لگا سکتا تاہم یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بھی امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ہیں۔

جولی کوزیک نے کہا کہ امریکہ میں شرح سود میں اضافے کی وجہ سے عالمی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے اور ہم ان شدید اثرات سے بچنا چاہتے ہیں کیونکہ اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔امریکہ متحدہ ہو کر معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرے اور جلد از جلد بڑے فیصلے کر کے معاملے کو حل کرے۔

مزیدخبریں