ایک نیوز: بلوچستان سے تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیرمبین خلیجی کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرمبین خلیجی کوئٹہ سے گرفتارہو گئے۔مبین خلیجی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیاگیااور ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیاگیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار ، افضل ساہی اور بلال بسرا کو بھی گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو پابند سلاسل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت اعلیٰ قیادت کو پہلے ہی حراست میں لے لیا تھا، اب صوبائی سطح کی قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے خسرو بختیار، افضل ساہی اور بلال بسرا کو بھی گرفتار کر لیا، انہیں لاہور کے تھانہ سرور روڈ منتقل کیا گیا ہے۔