ایک نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صبح عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تو ٹھیک ، ورنہ آج پھر اسے گرفتار کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےکہا کہ عمران خان کی سہولت کاری ملک کے اعلیٰ مناصب پر بیٹھے ہوئے لوگ بھی کر رہے ہیں اور اس میں غیر ملکی کردار بھی ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مسرت چیمہ کی لیک شدہ آڈیو عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی ہے، عمران نے کسی اہل کار سے فون لے کر بات کی ہوگی۔