ایک نیوز:جرمن میں کار سازکمپنی مرسیڈیز کے ایک پلانٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نےجمعرات کی صبح اس واقعہ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکیااورنامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔
پولیس کاکہناہےکہ ہنگامی کالیں موصول ہونے کے بعد اس نے سنڈیلفنگن میں مرسیڈیز پلانٹ پر ایک خصوصی آپریشن کیا۔جس میں دو ہیلی کاپٹروں اور کئی ایمرجنسی ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا ۔ اس دوران متاثرہ مقام کو سیل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کامزیدکہناہےکہ فائرنگ کے پس پردہ محرکات ابھی تک واضح نہیں ہو سکے۔ مبینہ طور پر مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر پینتالیس منٹ پر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمر بیالیس سال تھی۔
پولیس نے تقریباً ایک گھنٹے بعد ٹویٹ کیا کہ پولیس اور امدادی کارکنان پر مشتمل ایک آپریشن شٹٹ گارٹ شہر کے جنوب مغرب میں تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مرسیڈیز کے پلانٹ پر جاری ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ گرفتار شخص کی عمر ترپن سال ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے اکیلے ہی یہ حرکت کی تھی۔ اس کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ فیکٹری کا ملازم نہیں تھا بلکہ فیکٹری کے ساتھ کام کرنے والی ایک لاجسٹک فرم کا ملازم تھا ۔
مرسیڈیزکمپنی کےترجمان نےواقعہ کی تصدیق کی کہ پلانٹ میں ایک واقعہ ہوا تھا اور وہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن انہوں نے اس بارے مزید تفصیل نہیں بتائی۔