سونم کپورنےپاکستانی بلاگرکاشکریہ اداکردیا

سونم کپورنےپاکستانی بلاگرکاشکریہ اداکردیا
کیپشن: Sonam Kapoor thanked the Pakistani blogger

ایک نیوز:بھارتی اداکارہ سونم کپور نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کیلئے پہنے جانے والےخوبصورت سفید گاؤن کی تعریف کرنے پر پاکستانی بلاگر کا شکریہ ادا کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق بالی وڈاداکارہ سونم کپور شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کرنے والی واحدبھارتی نامور شخصیت ہیں۔سونم کپورنے شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کے سلسلے میں ونڈسر میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔ اس کنسرٹ میں بھارتی اداکارہ سفید رنگ کے فلاورپرنٹ والا گاؤن پہنے بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔
اداکارہ نے پاکستانی بلاگر عامر علی شاہ کا اپنے سفید رنگ کے گاؤن کی تفصیل سے اہمیت بتانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ عامر علی شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں سونم کپور کے تاجپوشی کنسرٹ میں پہنے سفید رنگ کے گاؤن کو بیڈشیٹ اور پردے جیسا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے پہلے کہ یورپ ان پرنٹس کا کریڈٹ لے، یہ جاننا ضروری ہے کہ پہلے برصغیر میں ایک سادہ بنا ہوا چمکدار سوتی کپڑا پرنٹ کیا جاتا تھا اور کئی دہائیوں تک اس کپڑے کی سمندر پار تجارت ہوتی رہی۔
  اُنہوں نے مزیدلکھا کہ یورپ نے اس’انڈین‘ ڈیزائن کو اپنے گھروں کو مختلف رنگوں سے سرسبز اور خوبصورت بنانے کیلئےاستعمال کرنا شروع کردیا جو کہ وہاں کی ایک ضرورت بھی تھی کیونکہ اس وقت وہاں باہر کا موسم اکثر دھندلا اور ابر آلود رہتا تھا۔
عامرعلی شاہ نے مزید لکھا کہ پاکستان میں لان کے کپڑے تیار کرنے والے بہت سے برانڈز آج بھی یہ پرنٹس اپنے کپڑوں پر استعمال کرتے ہیں۔
اداکارہ سونم کپور نے اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن میں اپنے سفید گاؤن کی اہمیت بتانے پر عامر علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔