ایک نیوز:پولیس نے پی ٹی آئی سینئرنائب صدرشیریں مزاری کےبعدسابق ایم پی اےمیاں اکرم عثمان کوبھی گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آبادپولیس نےرات گئےپاکستان تحریک انصاف کی سینئرنائب صدرڈاکٹرشیریں مزاری کے گھرپرچھاپہ مارا،پولیس نےرہنماپی ٹی آئی کواُن کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا۔پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کومتعلقہ تھانے میں منتقل کردیا۔
دوسری جانب لاہورمیں صبح سویرےپی ٹی آئی کےسابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان کے گھرپرپولیس نے چھاپہ مارا،پولیس رہنماپی ٹی آئی کوبھائی سمیت گرفتارکرکے ساتھ لے گئی۔
پی ٹی آئی رہنما اکرم عثمان کی اہلیہ کاکہناہےکہ پولیس وردی اورسول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھرکادروازہ توڑااورگھرمیں توڑپھوڑبھی کی۔
اکرم عثمان کی اہلیہ کامزیدکہناتھاکہ پولیس اہلکاربغیروارنٹ کےہمارے گھرمیں گھسے اورلیڈیزپولیس ساتھ نہ تھی۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعدملک بھرمیں ہونے والے ہنگاموں کے باعث پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کوگرفتارکیاگیاہے۔