ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صدرمملکت اوروکلاکی طویل ملاقات ختم،ڈاکٹرعارف علوی ملاقات کےبعدایوان صدرکیلئے روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنزمیں رات گئے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اورسابق وزیراعظم عمران خان کی تقریباً3گھنٹےملاقات جاری رہی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ملاقات میں مستقبل کےلائحہ عمل کےحوالےسے بات چیت ہوئی،دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرمشاورت کی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ طویل ملاقات کےبعد ڈاکٹرعارف علوی واپس ایوان صدرکیلئے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کاکہناہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے بھی ملاقات کی ،جس میں سابق وزیراعظم اوروکلانے مشاورت کی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ مقدمےکی سماعت چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےکی توکسی اورجج کی عدالت منتقلی کی استدعاکی جائیگی،گرفتاری کے دوران درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعابھی کی جائیگی۔درج مقدمات میں گرفتاری سےروکنے کیلئے آج ہی در خواست دائرکی جائیگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ قانونی ٹیم نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسماعت ختم ہونےتک احاطہ عدالت میں رہنے کامشورہ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سےکیس کی سماعت ہوئی تھی،جس پرعدالت نے سابق وزیراعظم سے پولیس لائنز میں ملاقات کی اجازت دی تھی۔