صدرعارف علوی کی عمران خان سےملاقات کیلئے پولیس لائنز آمد

صدرعارف علوی کی عمران خان سےملاقات کیلئے پولیس لائنز آمد
کیپشن: صدرعارف علوی کی عمران خان سےملاقات کیلئے پولیس لائنز آمد

ایک نیوز :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس پہنچے ۔جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی  پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس میں عمران خان سے اہم امور پرگفتگو کے لیے پہنچے ہیں۔انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرکے انہیں آج رات کے لیے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج رات عمران خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنےکی اجازت دی ہے۔
آج دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے، عمران خان سے دس افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی، عمران خان سے ملنے والوں میں ان کے اہل خانہ ، وکلاء اور دوست شامل ہوں گے۔
عدالت نے عمران خان کو اپنےقریبی افرادکی لسٹ فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی تھی۔