رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ہےاور شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔
All I see are crimes against humanity that the United States is funding with an annual $3.8B. #freepalestine ???????? pic.twitter.com/X9hy7uSv2d
— Mia K. (@miakhalifa) May 10, 2021
فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میں انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم دیکھ رہی ہوں جن کی امریکا سالانہ 3 اعشاریہ 8بلین ڈالرزکے ساتھ مالی اعانت کررہاہے۔ اس ٹوئٹ میں میاخلیفہ نے ’’فری فلسطین‘‘ یعنی فلسطین کی آزادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔