تین قومی کرکٹرز کو آئی سی سی رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن مل گئی

May 12, 2021 | 18:12 PM

admin
دبئی: زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کی بنا پر پاکستان کے تین باولرز نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے بولرز حسن علی، نعمان ،شاہین آفریدی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی درجہ بندی کو بہتر کرلیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق فاسٹ باؤلرحسن علی آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں 20ویں نمبرسے 14ویں پرآگئے، شاہین شاہ آفریدی 31 سے 22 ویں جبکہ اسپنرنعمان علی54 سے46ویں نمبر پرآگئے ہیں۔



اسی طرح زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری بنانے والے عابد علی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے جس کے بعد وہ 40 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری درجہ بندی کے مطابق سابق کپتان اظہرعلی بھی4 پوزیشن ترقی کے بعد16ویں نمبرپرآگئے ہیں جبکہ بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ دوسرے ، تیسرے نمبر پرمارنس ،چوتھے پر جوئے روٹ ، پانچویں پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، چھٹے نمبر پر رشبا پنت ، ساتویں پوزیشن پر ہنری نکولس اور آٹھویں نمبر پر روہت شرما موجود ہیں ۔ڈیوڈ وانر ایک درجے بہتری کے بعد نویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

مزیدخبریں