میٹھی عید ٹھنڈی ٹھا ر گزرے گی، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

میٹھی عید ٹھنڈی ٹھا ر گزرے گی، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
لاہور : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ میٹھی عید ٹھنڈی ٹھا ر گزرے گی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ اتوار تک جم کر بادل برسیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا راستہ روک لیا۔آج بھی لاہورسمیت کئی شہروں میں آسمان سے گرتی بوندوں نےسماں باندھا ۔

محکمہ موسمیات نے میٹھی عید ٹھنڈی ٹھارگزرنے کی نوید سنا دی ، محکمہ موسمیات نے اگلے4سے5روزکے دوران بالائی وسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔آئندہ 5 روز تک ان علاقوں میں مغربی ہواؤں کے موجود رہنے کی توقع ہے۔ اتوارتک ملک کےبیشترعلاقوں میں ژالہ باری اوربارش کابھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک میں اتوارتک بارش جاری رہےگی۔ لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، چکوال، جہلم، گجرات، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔