آج  چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

آج  چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
اسلام آباد: پاکستان میں عید لفطرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے امکانات  رد کر دئیے ۔

مولاناعبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہونگے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کرینگے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے امکانات  رد کر دئیے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش رات بارہ بجے کے بعد ہوچکی ، آج  چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، تیس روزوں کا امکان زیادہ ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری14مئی کو عید ہونے کی پیش گوئی کرچکے ہیں۔