پاکستان کا وزیراعظم ہوں اورفلسطین کیساتھ کھڑا ہوں: عمران خان

May 12, 2021 | 14:13 PM

admin

اسلام آباد: اسرائیل کے بڑھتے ظلم پر وزیراعظم عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے، فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پاکستان کا وزیراعظم ہوں اورفلسطین کیساتھ کھڑا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نامور دانشور نام چومسکی کی پوسٹ شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اورفلسطین کیساتھ کھڑا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے اسٹینڈ ود غزہ اور اسٹینڈ ود فلسطین کا ہیش ٹیگ شیئر کیا۔



دوسری جانب انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بلا روک ٹوک جاری ہے ، فلسطینیوں کو القدس میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا ، غزہ میں بچوں سمیت فلسطینیوں کوقتل کیا گیا، اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کے قتل پر محض تشویش ہے۔



شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اوردنیامحض تشویش کےاظہارپراکتفانہیں کرسکتے، اوآئی سی کوبھی فلسطین اورکشمیرپرروایتی اندازسےہٹ کرآگےبڑھناہوگا۔
مزیدخبریں