بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے اسرائیلی دہشت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساحلی شہرعسقلان پر راکٹوں سے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ ہوگئی۔حماس کے حملوں میں 2 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہے ، حماس کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ حملوں کا دعوی کیا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ کئی شہروں میں ہنگامے اورکشیدگی کے دوران متعدد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔حماس نے تل ابیب پر مزید دو سو راکٹ داغے ہیں۔ جس سے تل ابیب میں حفاظتیت الارم بج اٹھے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی جانے والی بلاجواز فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق منگل کی شب اسرائیلی فوج نے12 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔
عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے لیکن تاحال جاں بحق یا زخمی ہونے والوں کی حوالے سے علم نہیں ہوسکا ہے۔ غزہ میں بھی اسرائیلی حملوں میں دو بلند عمارات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہاں عسکریت پسند قیام پذیر ہیں۔