چاند پر مدفون دنیا کا واحد شخص کون ہے؟

چاند پر مدفون دنیا کا واحد شخص کون ہے؟
کیپشن: چاند پر مدفون دنیا کا واحد شخص کون ہے؟

ویب ڈیسک:چاند ایک بنجر اور ویران جگہ مگروہاں ابدی نیند سونے والا انسان کون ہے؟
  ڈاکٹر یوجین شومیکر، سیاروں کی سائنس کے علمبردار اورعلم نجوم کے بانی چاند پر دفن ہونے والا پہلے اور واحد شخص بن گئے جب ان کی راکھ لے کر خلائی جہاز لونرپروسپیکٹر 31 جولائی 1999 کو وہاں پہنچا۔
ڈاکٹر یوجین شومیکر کون تھے؟ڈاکٹر شومیکر ایک امریکی ماہر ارضیات تھے جنہوں نے اپنی زندگی ستارچوں سمیت دیگر اجرام فلکی کے زمین اور دیگر سیاروں پر اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے وقف کررکھی تھی۔
ڈاکٹر شومیکر نے اپالو مشن کے بہت سے چاند پر چلنے والے خلابازوں کو بھی تربیت دی، انہیں چاند کی چٹانوں اور گڑھوں کی شناخت اور تجزیہ کرنے کا طریقہ سکھایا۔
ڈاکٹر یوجین شومیکر وہ پہلے شخص تھے جس نے یہ ثابت کیا کہ ایریزونا میں موجود عظیم الشان گڑھا ’بیرنگر کریٹر‘ آتش فشاں پھٹنے سے نہیں بلکہ شہاب ثاقب کے ٹکراؤ کی مرہونِ منت ہے۔
ڈاکٹر یوجین شومیکر کی موت 18 جولائی 1997 کو آسٹریلیا میں شہاب ثاقب کے ٹکراؤ کے باعث بننے والے ایک گڑھے کی تلاش کے دوران ایک کار حادثے میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر 69 برس تھی۔
ڈاکٹر شومیکر کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ اور دوست ان کی چاند پر جانے کی خواہش کا احترام کرنا چاہتے تھے، جو انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی حاصل نہیں کی تھی، انہوں نے سیلیسٹس نامی ایک کمپنی سے رابطہ کیا جو آخری رسومات کے لیے یادگاری خلائی پروازیں پیش کرتی ہے۔
سیلسٹیس نے چاند پر شومیکر کی راکھ پر مشتمل ایک چھوٹا کیپسول لونر پروسپیکٹر مشن کے ایک حصے کے طور پر بھیجنے پر اتفاق کیا، جو ناسا کی تحقیقات کے ضمن میں چاند کی سطح کا نقشہ بنانے اور پانی اور برف کے آثار تلاش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، مذکورہ کیپسول میں ڈاکٹر شومیکر کی تصویر، پیتل کا ایک ورق، جس پر ان کا نام اور متعلقہ تاریخیں درج تھیں، اور ’بیرنگر کریٹر‘ کا ایک ٹکڑا بھی شامل تھا۔
 چاند پر کہاں مدفون ہیں؟خلائی جہاز لونر پروسپیکٹر نے، چاند کے گرد اپنے 18 ماہ کے مدار کے دوران، اہم ڈیٹا اور منظر کشی اکٹھی کی۔ ناسا نے 31 جولائی 1999 کو اپنا مشن مکمل کیا، جب ڈاکٹر یوجین شومیکر کی راکھ والے کیپسول لیے اس جہاز کو جان بوجھ کر چاند کی سطح پر گرا دیا گیا، اس عمل نے ڈاکٹر شومیکر کو قطب جنوبی کے قریب ان کے ہی نام سے موسوم ایک گڑھے کے اندر چاند پر مدفون واحد شخص بنا دیا ہے۔