اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

Mar 12, 2024 | 23:15 PM

ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی ودیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کیوں لگائی گئی؟ محکمہ داخلہ کا مراسلہ سامنے آگیا۔
 آئی جی جیل خانہ جات کو جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ دہشتگرد حملے کی مبینہ اطلاع کے باعث کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دہشتگرد عناصر اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ا ڈیالہ جیل میں ملاقاتوں، دوروں اور انٹرویوز پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کے متن کے مطابق  راولپنڈی، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے جائیں۔پنجاب کی چاروں جیلوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ سے خصوصی چیکنگ کروائی جائے۔ جیل آنے اور جانے والے اہلکاروں کی بھی تلاشی کا عمل سخت کیا جائے۔ جیلوں میں آہنی تاروں کی تنصیب اور ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جائے۔

مزیدخبریں