ایک نیوز(چودھری اشرف)پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنائے،، محمد رضوان نے 69 اور جانسن چارلس نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی،، عمر خان نے 21 اور افتخار نے 20 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے دو،، ابرار احمد اور وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 106 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ عمیر بن یوسف 37، خواجہ نافع 16، سعود شکیل 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی اور اسامہ میر نے تین تین، عباس آفریدی نے دو جبکہ محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ٹورنامنٹ کے لیگ میچز مکمل ہونے پر ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں گیارہ گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر رہیں، کراچی کنگز نے 10 جبکہ دفاعی چیمپیین لاہور قلندرز نے تین پوائنٹس حاصل کیے۔