ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

Mar 12, 2024 | 15:52 PM

ایک نیوز :ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے وزیر اعظم نے ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیش کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں آرمی چیف سمیت  اعلی افسران شرکت کریں گے۔اجلاس میں ایس آئی ایف سی میں کام کرنے والے سابق نگران وزرا بھی شریک ہوں گے۔نگران وزرا کونسل کے کام اور اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے نئی کابینہ کو بریف کریں گے۔

اجلاس میں غیر ملکی سرمایا کاری اور مختلف وزارتوں کی کار کردگی کا بھی جاءیزہ لیاجائے  گا۔نئے وزراء کو معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے خصوصی ٹاسک دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں