ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےامریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنزنےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق کرسٹن ہاکنز نے مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور پنجاب کے طلباکے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں سکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اورپنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔
واضح ر ہےکہ ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔