بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطوروزیرخزانہ تقرری کو مثبت اقدام قراردیدیا

بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطوروزیرخزانہ تقرری کو مثبت اقدام قراردیدیا
کیپشن: بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطوروزیرخزانہ تقرری کو مثبت اقدام قراردیدیا

ویب ڈیسک:امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ 

معاشی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔بلوم برگ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔ 

بلوم برگ نے کہا ہےکہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا، ان کا ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کےلیے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں۔

بلوگ برگ کے مطابق نئے وزیر خزانہ نجکاری کے عمل میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کریں گے۔بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔  محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ بننے پر سرمایہ کاروں نے خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی۔