ایک نیوز:عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن نےتیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کےمطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی24 نشستوں پر اپریل میں انتخابات ہونگے ،ضمنی انتخاب سےمتعلق شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا بندوبست کرلیا ،الیکشن کمیشن سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے بعد شیڈول جاری کرے گا۔
واضح رہےکہ آصف علی زرداری کے صدرمملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی قرار، مریم نواز اور علی امین گنڈاپور کے وزیراعلی بننے سے قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں۔جبکہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست خالی ہوئی۔