ایک نیوز:امن بحالی میں ناکامی پرہیٹی کےوزیراعظم ایریئل ہنری نےاستعفیٰ دیدیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق وزیراعظم ایریئل ہنری نے وڈیو خطاب میں کہا کہ ہیٹی میں کئی ہفتوں سے جاری افراتفری کے باعث استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے لوگوں سے ملک میں امن بحال کرنے کی اپیل بھی کی۔
ایریئل ہنری نے کہا کہ عبوری حکومت کے قیام کے بعد ان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ہیٹی کی بین الحکومتی تنظیم کیریبیئن کمیونٹی کے سربراہ عرفان علی نے ایریئل ہنری کی استعفے کی تصدیق کی،انہوں نے ہیٹی کے لئے خدمات پرایریئل ہنری کا شکریہ ادا کیا۔