سونے کی قیمت میں معمولی کمی

Mar 12, 2024 | 13:26 PM

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ، سونے کی فی تولہ قیمت  100 روپے کم ہوگئی ۔

تفصیلا ت کے مطابق سو روپے فی تولہ کمی کے بعد  سونا 2 لاکھ 30 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی ، 10 گرام سونا 1 لاکھ 97 ہزار 274 روپے کا ہوگیا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر کی کمی سے 2197 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں