سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل
کیپشن: Senate Elections, Election Commission preparations are complete

ایک نیوز:سینیٹ انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور چاروں صوبائی دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
 امیدوارکاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو متعلقہ آر او کے پاس جمع کرائیں گے ،الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کا شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا ،سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔
 سابق فاٹا کے4 ارکان کی جانب سے خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا ،سابقہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کے لیے مختص نشستیں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہوچکی ہے، 48 نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔