ایک نیوز: عمران خان سےملاقات کی اجازت نہ ملنےپرپی ٹی آئی نےاسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
بیرسٹرگوہر،عمرایوب خان اوردیگرکی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی درخواستوں پرسماعت جسٹس میاں گل اورنگزیب نےکی۔
پی ٹی آئی کےوکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔
شعیب شاہین نےاستدعاکی کے درخواست گزار بیرسٹرگوہر،عمرایوب اور شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرناچاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران الیکشن سےمتعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرناہے، جیل حکام ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔
وکیل شعیب شاہین نےاستدعاکی کہ جیل سپریٹنڈنٹ کوملاقات کرانےکی اجازت دینےکاحکم دیاجائے۔
جسٹس میاں گل اورنگزیب نےکہاکہ ہم اس پرمناسب احکامات جاری کریں گے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانےپراسلام آبادہائیکورٹ میں جیل سپریٹنڈنٹ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔
توہین عدالت کی درخواست مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست کےمطابق عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کو کہا۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہ کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کے عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔