ایک نیوز:ملک کےمختلف شہروں میں موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام اور رات میں بارش کا امکان بھی ہے،جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، کوہاٹ ،بنوں، لکی مروت، چترال، دیر سوات، ایبٹ آباد ،ہری پور ،شانگلہ ،باجوڑ ،کرک، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں بارش ہونےکےساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،جبکہ اٹک، چکوال، جہلم ،راولپنڈی، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن ،پشین ،قلات، چاغی، سبی، شیرانی ،بارکھان، نوشکی ،واشک اور مستونگ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔