ایک نیوز:ملکی تاریخ میں پہلی بارچیئرمین سینیٹ کاعہدہ خالی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی سبکدوشی کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینٹ کا عہدہ خالی ہو گیا ۔
صادق سنجرانی نے7مارچ کوممبربلوچستان اسمبلی کی حیثیت سےحلف اٹھایاتھاجس کے بعد وہ چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی قائم مقام چیئرمین بن گئے ۔ پیر11 مارچ کو مرزا آفریدی سمیت 52 سینیٹرز ریٹائر ہو گئے ،جس کے باعث مرزا آفریدی قائم مقام چیئرمین بھی نہیں رہے ،اس وقت سینیٹ کا کوئی سربراہ موجودنہیں ہے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل جنرل ضیا اور جنرل مشرف کے مارشل لا ادوار میں سینٹ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے سے یہ عہدے ختم ہوئے تھے۔
تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینٹ کا عہدہ خالی
Mar 12, 2024 | 10:07 AM