ویب ڈیسک:بھارتی حکومت نے ملک میں شہریت کا متنازع قانون ’سیٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ‘ نافذ کردیا۔
بھارتی حکومت کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند ہفتوں بعد ملک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے مذہب کو شہریت کی بنیاد بنانے والے اس قانون کی منظوری دسمبر 2019 میں تھی جس کے بعد ملک میں اس قانون کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس قانون کے مطابق مرکزی حکومت 31 دسمبر 2014 سے قبل بنگلا دیش، پاکستان اور افغانستان سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندوؤں، پارسیوں، سکھوں، بدھ مت اور جین مت کے پیروکاروں اور مسیحیوں کو شہریت دے سکتی ہے۔
اس قانون کو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی جانب سے ’مسلمان مخالف‘ قرار دیا گیا ہے کیونکہ مسلمانوں کو اس قانون کے دائرہ اختیار سے باہر رکھا گیا ہے۔