ایک نیوز:اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید3فلسطینی شہیدہوگئے۔ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب ایک چوکی میں تین مسلح نوجوانوں نے حملہ کردیا۔ جس کے جواب میں فائرنگ سے تینوں نوجوان ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہناتھا کہ مقابلے میں ایک مسلح نوجوان نے گرفتاری دیدی ۔جس سے ایک پستول تحویل میں لے لیا گیا ۔جب کہ ہلاک ہونے والے نوجوانوں سے تین ایم-16 رائفلیں برآمد ہوئیں۔
دوسری جانب فلسطین اتھارٹی کے محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر نہ تو اس اسلحے سے گولیاں چلیں اور نہ ہی اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج نے شہید ہونے والے تینوں فلسطینی نوجوانوں کی لاشوں کوہسپتال منتقل کیا اور نہ ہی لواحقین کے حوالے کیا ہے۔
جبکہ شدت پسند یہودیوں کا کہنا ہے کہ 3 فلسطینی نوجوانوں کی موت دو روز قبل حماس کے ایک رکن کے کیفے کے باہر فائرنگ میں 3 نوجوانوں کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کے شدت پسند یہودی جماعت کے اتحاد سے دوبارہ وزیراعظم بننے کے بعد سے مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور صرف ایک ہفتے میں 13 نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، مزید3فلسطینی شہید
Mar 12, 2023 | 23:28 PM