ایک نیوز :ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں آج انتخابی ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلی کی اجازت دے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی قیادت کو واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا اُن کے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز کی ریلی آج تک ملتوی کرنے کااعلان کیا تھا ۔ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتادربار تک انتخابی ریلی نکالی جائے گی ۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی میں اداروں اور عدلیہ کیخلاف تقاریر کرنے پرپابندی ہوگی ۔
تحریک انصاف نے آج کی انتخابی ریلی کیلئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی پولیس کو خط لکھ کر سکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ آج کی ریلی کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی سکیورٹی کے نام بھی خط بھجوادیاگیا۔
خط کے متن کے مطابق آج ریلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شرکا کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔آج ہونے والی ریلی کو کل کیلئے ری شیڈول کیاگیا ہے۔ آج ہونے والی ریلی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاگیاہے۔
ترجمان تحریک انصاف کاخط میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ میں کہا ہے لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پرکوئی پابندی نہیں۔الیکشن کم یشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ریلیوں پرکوئی پابندی نہیں۔کل ہونے والی ریلی کا روٹ پرانا ہی رہے گا ۔ریلی زمان پارک سے دھرم پورہ اور علامہ اقبال روڈ سے ریلوے سٹیشن پہنچے گی ۔ریلی ریلوےسٹیشن،سرکلرروڈ سے ہوتی ہوئی داتادربار پرختم ہوگی۔
واضح رہے کہ کل تحریک انصاف کی انتخابی ریلی 13 مارچ بروز پیر دوپہر 2 بجے زمان پارک سےسے داتا دربار جائے گی ۔ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار پہنچے گی ۔
صدر تحریک انصاف لاہور امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے ۔ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی۔