آسکرز کی تاریخ میں پہلی بار قالین کا رنگ تبدیل

آسکرز کی تاریخ میں پہلی بار قالین کا رنگ تبدیل
کیپشن: For the first time in Oscars history, the color of the carpet has changed

ایک نیوز :آسکر ایوارڈز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں بچھائے جانے والے سرخ قالین کا رنگ تبدیل کردیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کے دوران آسکر ایوارڈز کی تقریب میں کافی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں لیکن گزشتہ 6 دہائیوں میں اس تقریب میں بچھنے والے سرخ قالین کارنگ نہیں بدلا گیا تھا۔ 

 اب ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر کے باہر شیمپین کلر کا کارپیٹ بچھایا گیا ہے، قالین کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ انوویشن کنسلٹنٹس لیزا لیو اور راول اویلا نے کیا۔

آج لاس اینجلس میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی جمی کیمل کریں گے۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ بچھائے جانے کے رجحان کا آغاز 1961ء میں ہوا تھا۔