بابراعظم نے افغانستان کیخلاف سیریز میں آرام کرنے سے انکار کردیا

Mar 12, 2023 | 20:56 PM

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آرام کروانے پر ناراض ہوگئے اورانہوں نےافغانستان کیخلاف سیریز میں آرام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بابر اعظم نے آرام نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کو آگاہ کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم سلیکشن کمیٹی کے آرام کروانے سے لاعلم تھے اورسلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے سے نالاں ہیں، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے متعلق کوئی مشورہ لیا۔

بابر اعظم نے کہا ہےمیں اور محمد رضوان مکمل فٹ ہیں فارم لگی ہوئی ہے ہمیں آرام کروانا سمجھ سے باہر ہے،کپتان شاہین ہو یا میں کوئی فرق نہیں پڑتا دکھ اس بات کا ہے کہ میرے سے مشورہ تو کر لیتے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی شان مسعود کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھی۔اوپر سے پریشر آیا تو شان مسعود کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، اس کے علاوہ خوشدل شاہ،آصف علی، محمد نواز اور حیدر علی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے، جبکہ صائم ایوب کو بہترین پرفارمنس پر اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کل قذافی اسٹیڈیم میں 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

مزیدخبریں