ایک نیوز :تحریک انصاف نے کل کی انتخابی ریلی کیلئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی پولیس کو خط لکھ کر سکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے کل کی ریلی کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی سکیورٹی کے نام بھی خط بھجوادیاگیا۔
خط کے متن کے مطابق کل (پیر)کو ریلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شرکا کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔آج ہونے والی ریلی کو کل کیلئے ری شیڈول کیاگیا ہے۔کل ہونے والی ریلی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاگیاہے۔
ترجمان تحریک انصاف کاخط میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ میں کہا ہے لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پرکوئی پابندی نہیں۔الیکشن کم یشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ریلیوں پرکوئی پابندی نہیں۔کل ہونے والی ریلی کا روٹ پرانا ہی رہے گا ۔ریلی زمان پارک سے دھرم پورہ اور علامہ اقبال روڈ سے ریلوے سٹیشن پہنچے گی ۔ریلی ریلوےسٹیشن،سرکلرروڈ سے ہوتی ہوئی داتادربار پرختم ہوگی۔
واضح رہے کہ کل تحریک انصاف کی انتخابی ریلی 13 مارچ بروز پیر دوپہر 2 بجے زمان پارک سےسے داتا دربار جائے گی ۔ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار پہنچے گی ۔
صدر تحریک انصاف لاہور امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے ۔ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی۔