ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرریلوے وہوابازی خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اورامن وامان پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہےکہ عمران خان خود زمان پارک میں چھپا بیٹھا اور کارکنوں کو ڈھال بناکر استعمال کررہا ہے ۔ نوازشریف نے ہر تحریک کی خود قیادت کی کارکنوں سے پہلے جیل گئے۔عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے روز نئے ڈرامے کرتا ہے ۔
شہبازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت امن وامان کو یقینی بنانے کیلئےاپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ عوام عمران نیازی کی منفی سیاست سے تنگ ہیں۔ یہ شخص سیاست میں گالم گلوج اور تشدد کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کامزیدکہناہے کہ ریلوے اور پی آئی اے میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جائے ۔عوام کو بہترین سفرکی سہولیات فراہم کرنےکیلئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے وہوابازی سعد رفیق نے وزیراعظم کو اپنی وزارتوں سے متعلق امور اور کفایت شعاری اقدامات سے آگاہ کیا۔