ن لیگ کو موقع ملا تو نیا نظام عدل لائیں گے،خواجہ سعد رفیق

Mar 12, 2023 | 17:30 PM

ایک نیوز :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کی آمد آمد ہے، ببر شیر واپس آرہا ہے، ن لیگ کو موقع ملا تو نیا نظام عدل لائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ  نواز شریف کو نکالنا سازش تھی۔پارٹی قائد واپس آکر نئے نظام انصاف کا خاکہ دیں گے۔ سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچر لانا ہوگا، ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کو بدلا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نےسابق وزیراعظم عمران خان  کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے  سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم قرار دیدیا۔نجات دہندہ ایسا ہوتا ہے جو لاشوں پر سیاست کرے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے۔

 

مزیدخبریں