لاہور میں رینجرزتعیناتی کا اقدام چیلنج کرنے کافیصلہ

لاہور میں رینجرزتعیناتی کا اقدام چیلنج کرنے کافیصلہ
کیپشن: It is enough to challenge the decision to deploy Rangers in Lahore(file photo)

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کا اقدام بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق وہ الیکشن کمیشن میں پہلے درخواست دیں گے اگر داد رسی نہ ہوئی تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، رینجرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست تیار کرلی گئی ہے۔

درخواست میں موقف دیا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144 اور رینجرز کی تعیناتی خلاف قانون ہے، دفعہ 144 کا نفاذ اور رینجرز کی تعیناتی صرف تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے، شہر میں دیگر ایونٹس کی اجازت ہے لیکن تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

درخواست کے مطابق انتظامیہ کی پی ایس ایل کے جواب پر ریلی کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا، تحریک انصاف سیاسی پارٹی ہے اور سیاسی ایونٹس سے روکنا خلاف آئین ہے۔

استدعا کی جائے گی کہ تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 اور رینجرز کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی ریلی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جبکہ اس کے ساتھ ستھ رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے۔